6 جنوری 2012 - 20:30

یمن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پرحکومت کےخلاف مظاہرہ کیا ہے اور صدر علی عبد اللہ صالح سےاقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: یمن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت مخالف مظاہرہ کیا ہے اور صدر علی عبد اللہ صالح سےاقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کی نماز کے بعد نکالی جانے والی ریلیوں میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے جانے والے افراد کو بھی رہا کر دیا جائے۔

عبد اللہ صالح نے امریکہ جانا تھا لیکن امریکی حکومت سے اسے کوئی حاض پذیرائی نہیں ملی جس کی وجہ سے صدر صالح نے اپنا امریکہ کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔......... /169